سب سے زیادہ اور سب سے کم دورانیے کا روزہ کہاں ہوگا؟
’آئس لینڈ میں 19 گھنٹے 59 منٹ کا روزہ ہوگا جبکہ نیوزی لینڈ میں روزہ 11 گھنٹے 20 منٹ کا ہوگا‘ ( فوٹو: وام)
فلکی حساب کے اعتبار سے بیشتر عرب ممالک میں ماہ رمضان آغاز دو اپریل کو ہوگا جبکہ یکم مئی کو عید الفطر متوقع ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مختلف ممالک کے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے روزے کا دورانیہ مختلف ہوتا ہے۔
یہ جاننا دلچسپی سے خالی نہیں ہوتا کہ آخر کن ممالک میں روزے کا دورانیہ سب سے طویل اور کن ممالک میں سب سے کم ہے۔
دنیا میں سب سے کم دورانیہ والے ممالک میں نیوزی لینڈ ہے جہاں روزہ 11 گھنٹے 20 منٹ کا ہوگا۔
اسی طرح چیلی میں 11 گھنٹے 30 منٹ، اسٹریلیا میں 11 گھنٹے 47 منٹ، یورگوائے میں 11 گھنٹے 48 منٹ اور جنوبی افریقہ میں 11 گھنٹے 52 منٹ کا ہوگا۔
رہے وہ ممالک جہاں کے رہائشی دنیا میں سب سے زیادہ دورانیہ کا روزہ رکھیں گے ان میں آئس لینڈ سرفہرست ہے جہاں 19 گھنٹے 59 منٹ کا روزہ ہوگا۔
اسی طرح گرینڈ لینڈ میں 19 گھنٹے 57 منٹ، فلینڈ میں 19 گھنٹے 9 منٹ، سویڈن میں 18 گھنٹے 58 منٹ اور پولینڈ میں 18 گھنٹے 30 کا روزہ ہوگا۔