سعودی عرب، سیلیکون ویلی ہیلتھ انوویشن پروگرام شروع کرے گا
سعودی کونسل آف ہیلتھ انشورنس نے سٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی کونسل آف ہیلتھ انشورنس نے پلگ اینڈ پلے کے ساتھ سٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ سلی کون ویلی کے معروف اختراعی پلیٹ فارم جو سٹارٹ اپس،کارپوریشنز، وینچر کیپیٹل فرموں، یونیورسٹیوں اور سرکاری ایجنسیوں کو جوڑتا ہے۔
پلگ اینڈ پلے مڈل ایسٹ کونسل کے ساتھ شراکت میں مملکت کا پہلا آئی ہب اوپن انوویشن پلیٹ فارم لانچ کرے گا جس کا مرکز ہیلتھ انشورنس انڈسٹری پر ہے۔
حکومتی خدمات کو ڈیجیٹائز کرنے کے ساتھ ساتھ معیشت کے نئے شعبوں کو تیار کرنے کے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق آئی ہب انڈسٹری سے متعلق چیلنجوں کو حل کرنے، نئی خدمات اور مصنوعات تیار کرنے کے لیے بیمہ کنندگان، ہیلتھ کیئر فراہم کرنے والوں، ٹیک پر مبنی سٹارٹ اپس اور ماہرین کو اکٹھا کرے گا جو مملکت کے ہیلتھ کیئر اور انشورنس سیکٹرز کے لیے درکار بہترین ڈیجیٹل پالیسیوں اور ریگولیٹری تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کریں۔
کونسل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر شباب الغامدی نے کہا کہ ’ پلگ اینڈ پلے کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ اس شعبے، کاروباری افراد اور ابھرتی ہوئی کمپنیوں کو نجی ہیلتھ انشورنس سیکٹر کے لیے تکنیکی حل ایجاد کرنے کے قابل بنانے کے لیے ایک اہم ترین سٹریٹجک شراکت داری ہے۔ ‘
پلگ اینڈ پلے مڈل ایسٹ ڈیجیٹل مصنوعات کی اختراعات اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے آئی ہب کے اوپن انوویشن پلیٹ فارم کو بنانے اور چلانے میں مدد کرے گا جو سعودی عرب کے ہیلتھ کیئر اور انشورنس کے شعبوں میں نتائج کو بہتر بنائے گی اور ساتھ ہی ساتھ ہیلتھ ٹیک اور انشورنس ٹیک ڈیجیٹل اکانومی کو بھی فروغ دے گی۔
کونسل کے چیف ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن آفیسرعبداللہ الشرقی نے کہا کہ ’ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی جیسے کہ مصنوعی ذہانت، بلاک چین اور آئی او ٹی ہیلتھ انشورنس کے شعبے میں خلل ڈال رہی ہے اور ہیلتھ انشورنس کمپنیوں اور ہیلتھ کیئر فراہم کرنے والوں کو اپنے کاروباری ماڈلز کو تبدیل کرنے کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔‘