Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

عالمی منڈی میں سونے کی قدر ایک ڈالر کم ہوکر 1955 ڈالرز فی اونس ہوگئی۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت جمعے کو 50 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 31 ہزار 450 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
جبکہ 10 گرام سونے کی قدر میں بھی 43 روپے کی کمی ہوئی ہے اور اس کی نئی قیمت 112697 روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ عالمی منڈی میں سونے کی قدر ایک ڈالر کم ہوکر 1955 ڈالرز فی اونس ہوگئی ہے۔
دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں جمعے کے روز معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ انٹربینک رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 181.78 روپے ہوگئی ہے۔

شیئر: