پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل آئیں تو پہلے روز کی طرح دوسرے دن بھی مہمان سائیڈ کی بیٹنگ سے زیادہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی بولنگ کا چرچا رہا۔
آسٹریلیا کی بیٹنگ کے دوران پاکستانی نژاد عثمان خواجہ نے 91 رنز بنائے، کیمرون گرین 79، الیکس کیری 67 اور سٹیو سمتھ نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ چار نصف سنچری اننگز کے ساتھ کینگروز پہلی اننگز میں 391 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
مزید پڑھیں
-
ویمن کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان کی 18 مییچز ہارنے کے بعد پہلی فتحNode ID: 654671
-
لاہور ٹیسٹ: آسٹریلوی ٹیم 391 پر آؤٹ، پاکستان کی پراعتماد بیٹنگNode ID: 654936
ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبوشین نے خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور ابتدا میں ہی شاہین شاہ آفریدی کا شکار ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
آٹھ رنز پر دو وکٹیں کھونے کے بعد عثمان خواجہ اور سٹیو سمتھ نے آسٹریلوی بیٹنگ کو سنبھالا دیا تاہم کرکٹ فینز کے لیے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی بولنگ دلچسپی کا مرکز رہی۔
شاہین شاہ آفریدی نے 24.3 اوور میں تین میڈن اوورز کرائے اور 79 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔
"Shaheen Shah you beauty"#BoysReadyHain l #PAKvAUS l @iShaheenAfridi pic.twitter.com/ilU3Ku8hlv
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 22, 2022
نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ پنڈی ٹیسٹ میں ایک وکٹ حاصل کرسکے تھے جس کے بعد کراچی ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون میں وہ شامل نہیں تھے۔
لاہور ٹیسٹ میں واپس آنے کے بعد انہوں نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں 31 میں سے 13 اوورز میڈن کرائے اور 58 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔
The 19-year-old had quite an outing. #BoysReadyHain l #PAKvAUS I @iNaseemShah pic.twitter.com/ohLJZlJ4aA
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 22, 2022
لاہور ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی ٹیم کی پہلی اننگز میں اگرچہ چار نصف سنچریاں بنیں لیکن شائقین کرکٹ کی گفتگو کا محور شاہین شاہ اور نسیم شاہ رہے۔
’یہ دن شاہین شاہ اور نسیم شاہ کے ہیں‘ کہنے والوں نے دونوں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا ذکر کیا تو لاہور کی شدید گرمی میں مسلسل تیز بولنگ کرنے پر نسیم شاہ کی فٹنس کی بھی تعریف کی۔

راولپنڈی اور کراچی ٹیسٹ کی طرح پچ کا خصوصی تذکرہ لاہور ٹیسٹ کے دوران بھی کیا گیا۔
وجیہہ ہاشمی نے جھنجھلاہٹ کے اظہار کے لیے استعمال ہونے والی ایموجیز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انہوں نے پچ سپنرز کے لیے بنائی لیکن وکٹیں فاسٹ بولر حاصل کررہے ہیں۔‘












