Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 22 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   22, 2025
منگل ، 22 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   22, 2025
تازہ ترین

روپے کی مقابلے میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر

پچھلے کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 180.57 روپے تھی. (تصویر: ایس بی پی)
پاکستان میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق پچھلے کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 180.57 روپے تھی جو پیر کو 68 پیسے کے اضافے کے بعد 181.25 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو سعودی ریال کی قدر 48.31 روپے رہی، اماراتی درہم 49.34، برطانوی پاؤنڈ 238.37، عمانی ریال 471.39، بحرینی دینار 480.77، یورو 200.34، کویتی دینار کی قدر 596.49 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 181 اور قیمت فروخت 182.5، سعودی ریال کی قیمت خرید 47.4 اور قیمت فروخت 48، اماراتی درہم کی قیمت خرید 49.4 جب کہ قیمت فروخت 50 روپے رہی۔

شیئر: