Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ

سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں دوسرے روز بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
جمعہ 18 مارچ کو سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 130250 روپے رہی۔
جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 85 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 111668 روپے رہی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 1932 ڈالر رہی۔
چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1500 روپے اور فی دس گرام قیمت 1286 روپے رہی۔

شیئر: