Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

اس ہفتے پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کتنی بڑھی؟

سعودی ریال کی قدر 14 پیسے اضافے کے ساتھ 48.13 روپے رہی۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر اور دیگر اہم کرنسیوں کی قدر میں اضافے کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی جاری رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کو بھی امریکی ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس ہفتے میں ہونے والا مجموعی اضافہ 2.56 روپے ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں
انٹربینک مارکیٹ رپورٹ کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد امریکی ڈالر کی قدر 180.57 کی سطح پر جاپہنچی ہے۔
سعودی ریال کی قدر 14 پیسے اضافے کے ساتھ 48.13 روپے رہی، اماراتی درہم 49.16، برطانوی پاؤنڈ 237.19، عمانی ریال 469، بحرینی دینار 478.96، یورو 199.78، کویتی دینار کی قدر 594.25 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 180 اور قیمت فروخت 181.5، سعودی ریال کی قیمت خرید 47.3 اور قیمت فروخت 47.9، اماراتی درہم کی قیمت خرید 49.1 جب کہ قیمت فروخت 49.7 روپے رہی۔

شیئر: