Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025

سعودی عرب کے بیشتر علاقے گرد آلود ہوا کی زد میں

’گرد آلود تیز اور ٹھنڈی ہوا کے باعث درجہ حرارت میں واضح کمی ہوگئی ہے‘ (فوٹو: طقس العرب)
سعودی عرب کے بیشتر علاقے آج گرد آلود ہوا کی زد میں ہیں جہاں دھول کے ساتھ موسم سردی مائل ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ ’گرد آلود تیز اور ٹھنڈی ہوا کے باعث کئی علاقوں میں درجہ حرارت میں واضح کمی ہوگئی ہے‘۔
سعودی محکمہ موسمیات نے اپنی روزانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ کے بعض علاقوں میں گرد آلود ہوا کے باعث حد نگاہ متاثر ہے‘۔
’یہ کیفیت شام 6 بجے تک رہے گی جس کے دوران ہائی وے کا سفر خطرناک ہوسکتاہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’اسی سے ملتی جلتی کیفیت عسیر ریجن میں بھی ہوگی جہاں خمیس مشیط، احد رفیدہ، بلقرن اور بارق میں گرد وغبار کا طوفان ہوگا‘۔
دوسری طرف طقس العرب ویب سائٹ کے ماہرین نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں موسم سرد ہوجائے گا‘۔
’سردی کی لہر ساحلی علاقوں میں بھی جاری رہے گی جبکہ مغربی علاقوں میں ہلکی بارش ہوگی‘۔
 

شیئر: