15 مارچ کو عالمی یوم انسداد اسلام فوبیا قرار دینے کا خیر مقدم
’مذکورہ قرار داد کی منظوری کے لیے عالمی برادری کا اجماع قابل تحسین ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ میں 15 مارچ کو عالمی یوم انسداد اسلام فوبیا قرار دینے کا خیر مقدم کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’مذکورہ قرار داد کی منظوری کے لیے عالمی برادری کا اجماع قابل تحسین ہے‘۔
وزارت خارجہ نے یقین دلایا ہے کہ تمام دوست ممالک کے علاوہ عالمی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھتے ہوئے مختلف مذاہب کے درمیان مکالمے کے فروغ دینے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب اول روز سے منحرف افکار و خیالات کے انسداد کے لیے کام کرتا رہا ہے نیز درگزر اور باہم برداشت کی جذبے کو فروغ دینے کے لیے کوشش کر رہا ہے‘۔