Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025

سونے کی قیمت میں مزید کمی

سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے (فائل فوٹو: پکسابے)
گزشتہ چند روز سے سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔
بدھ 16 مارچ کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 128900روپے رہی۔
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1850 روپے کی کمی ہو چکی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے ڈیٹا کے مطابق 24 قیراط کے دس گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 110511 روپے رہی۔
بائیس قیراط سونے کے دس گرام کی قیمت 101302روپے رہی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1925 ڈالر رہی۔
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے سابقہ سطح 1500 روپے اور دس گرام قیمت 1286 روپے پر برقرار رہی۔

شیئر: