Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

سعودی قیادت کی طرف سے ہنگری کی صدر کو مبارکباد

سعودی قیادت نے زامبیا کے سابق صدر کی وفات پر تعزیتی پیغام بھی ارسال کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ہنگری کی صدر کاتالین نوواک کو دوبارہ منتخب کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے ہنگری کی نئی حکومت اور عوام کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا ہے۔
شاہ سلمان بن عبد العزیز  اور ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبد العزیز نے ہنگری کے صدر کے نام اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہم امید رکھتے ہیں کہ دوبارہ انتخاب ملک اور قوم کے لیے بہتری اور ترقی ثابت ہوگا‘۔
دوسری طرف خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے زامبیا کے سابق صدر روبیا باندا کی وفات پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
سعودی قیادت نے زامبیا کے صدر ہاکینڈی کو تعزیتی مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہمیں سابق صدر کی وفات پر دکھ ہوا ہے‘۔
’ہم زامبیا کی حکومت، عوام اور سابق صدر کے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں‘۔

شیئر: