Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

مکہ کو سمارٹ ریجن بنانے کےلیے گورنر خالد الفیصل کی زیر صدارت اجلاس

ریجن میں  تبدیلی کے لیے کیے گئے کام کا جائزہ لیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
مکہ مکرمہ کے گورنر اور شاہ سلمان کے مشیر شہزادہ خالد الفیصل نے وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرعبداللہ السواحہ کی موجودگی میں مکہ مکرمہ کو سمارٹ ریجن میں ترقی دینے پر بات چیت کے لیے جدہ میں ایک اجلاس کی صدارت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اجلاس میں خطے کی یونیورسٹیوں کے صدور نے بھی شرکت کی۔ شہزادہ خالد الفیصل نے وزارت مواصلات کی طرف سے ریجن میں  تبدیلی کے لیے کیے گئے کام کا جائزہ لیا ہے۔
فریقین نے توانائی اور فضائی معائنہ سے متعلق ترقیاتی شعبوں میں استعمال ہونے والے ڈرونز میں مہارت رکھنے والی خطے کی بہترین اکیڈمیوں کے ساتھ ساتھ خطے میں کمیونیکیشن اورانفارمیشن ٹیکنالوجی میں خواتین کی شرکت 28 فیصد تک کیسے پہنچی پر تبادلۂ خیال کیا۔
مکہ مکرمہ کے خطہ میں ڈیجیٹل صلاحیتوں کی نشوونما سے متعلق کئی انیشیٹوز لیے گئے جن کا مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل مقابلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینا اور آئیڈیاز کو حقیقی پروٹو ٹائپس میں تبدیل کرنے کا تجربہ کرنا ہے۔
کوورنا کی وبا  کے آغاز سے اب تک 6 ملین سے زیادہ افراد ان انیشیٹوز سے مستفید ہو چکے ہیں۔
شرکانے میٹنگ کے دوران علاقائی سیکٹر میں کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اہم سرمایہ کاری کا جائزہ لیا جو 4 بلین ریال سے تجاوز کر چکی ہے۔

 

شیئر: