پاکستان کے وفاقی وزیرداخلہ شیخ نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کی سیاست پر تنقید کی تو جواب میں انہیں ’سٹوڈنٹ لائف میں پیسے لینے‘ کا طعنہ مل گیا۔
سنیچر کو شیخ رشید نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں چٹان کی طرح، میں ان لوگوں کی طرح نہیں ہوں، پانچ پانچ ووٹ ہیں اور صوبے کی چیف منسٹری کے لیے بلیک میل کر رہے ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج اتحادی جماعتیں یا ناراض اراکین؟Node ID: 652076
-
ایک سال صبر کرلیں، یہ نہ ہو پھر 10 سال انتظار کرنا پڑے: شیخ رشیدNode ID: 652136
ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ بلوچستان عوامی پارٹی کی بات کر رہے ہیں؟ تو جواب میں وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ وہ پنجاب کی سیاست کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔
اپنی گفتگو کے آغاز میں سیاسی ماحول بہتر کرنے کے لیے مصالحت کی راہ اپنانے اور اس پر عمل نہ کرنے والوں کو کئی برس انتظار کی تنبیہ کرنے والے وزیرداخلہ نے پنجاب کی سیاست پر تنقید کی تو کسی کا باقاعدہ نام نہیں لیا تھا۔
وزیرداخلہ کا بیان شیئر کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی نے ٹویٹ کی جس میں ’سٹوڈنٹ لائف میں پیسے لینے‘ کا ذکر کر ڈالا۔
اپنے پیغام میں مونس الہی نے لکھا کہ ’میں شیخ صاحب کی عزت کرتا ہوں لیکن یہ بھول رہے ہیں کہ اسی جماعت کے لیڈران کے بزرگوں سے جناب اپنی سٹوڈنٹ لائف میں پیسے لیا کرتے تھے۔‘
میں شیخ صاحب @ShkhRasheed کی عزت کرتا ہوں لیکن یہ بھول رہے ہیں کہ اسی جماعت کے لیڈران کے بزرگوں سے جناب اپنی سٹوڈنٹ لائف میں پیسے لیا کرتے تھے pic.twitter.com/2Ds47MhtKE
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) March 12, 2022
پاکستان تحریک انصاف حکومت کی اتحادی جماعت کے رہنما کی جانب سے وزیرداخلہ کے بیان پر یہ ردعمل ایک ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب مسلم لیگ ق نے تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم کا ساتھ دینے یا نہ دینے کے فیصلے کا اعلان ابھی تک نہیں کیا ہے۔
بلوچستان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ’وہ صوبوں کی سیاست نہیں کرتے‘۔
بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے رہنماؤں کے ساتھ میڈیا سے کی گئی گفتگو کے بعد سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے بھی شیخ رشید احمد پر تنقید کی۔












