Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

جبیل میں عربی رسم الخط کی نمائش کا افتتاح

مختلف ملکوں کے 19 آرٹسٹ اپنے 35 فن پارے پیش کررہے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں گورنر الجبیل عبداللہ بن ناصر العسکر نے عربی رسم الخط  کی نمائش کا افتتاح کیا ہے۔
 اس کا اہتمام یہاں تجریدی آرٹ کی سعودی انجمن ’جسفت‘ نے بلدیاتی کونسل کے تعاون سے امیر متعب بن عبدالعزیز ہال میں کیا گیا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نمائش تین روز تک جاری رہے گی۔

نمائش کا مقصد عربی رسم الخط  کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے( فوٹو ایس پی اے)

سعودی عرب، مصر، عراق اور سپین کے 19 آرٹسٹ اپنے 35 فن پارے پیش کررہے ہیں۔ ان میں سنگ تراشی کا بھی کام ہے اور لوحیں بھی ہیں۔
علاوہ ازیں خط رقعہ کے عنوان سے ایک تکنیکی ورکشاپ بھی ہورہا ہے۔
جسفت الجبیل کی ڈائریکٹر نادیہ العتیبی نے کہا کہ ’نمائش کا مقصد عربی رسم الخط  کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ سوسائٹی اس حوالے سے بھی اپنا کردارادا کررہی ہے۔ عربی رسم الخط کے حسن کو نمایاں کیا ہے۔ تجریدی آرٹ کے فن پارے اور سنگ تراشی کے خوبصورت نمونے رکھے گئے ہیں‘۔ 

شیئر: