Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

یونیسکو نےعربی رسم الخط کو ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرلیا

2020 اور 2021 کے دوران عربی رسم الخط کا سال منایا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان نے کہا ہے کہ ’یونیسکو نے عربی رسم الخط کو اپنے ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ سعودی عرب نے پندرہ عرب ممالک کی شراکت سے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔‘
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ بدر بن فرحان نے عربی رسم الخط کے یونیسکو کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیے جانے پر سعودی قیادت کو مبارکباد دی ہے۔
وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ ’عربی رسم الخط کا یونیسکو کے پاس ثقافتی ورثے کی فہرست میں اندراج وزارت کی فکر اور حکمت عملی کے عین مطابق ہے۔‘
وزارت اس حوالے سے متعدد اقدامات کر چکی ہے۔ 2020 اور2021 کے دوران عربی رسم الخط کا سال منایا گیا۔ اس سے یہ بات ریکاڈ پر آئی ہے کہ مملکت عربی رسم الخط کا عالمی مرکز ہے۔
سعودی وزارت ثقافت نے کہا کہ’ یونیسکو کے پاس عربی رسم الخط کے اندراج سے ثقافتی ورثے کو فروغ ملے گا۔ مختلف ملکوں میں عربی رسم الخط  پروان چڑھے گا۔‘ 
’عربی رسم الخط عرب تشخص کی علامت مانا جاتا ہے۔ اس کی بدولت تاریخ کے مختلف ادوار میں عربی ثقافت دنیا بھر میں منتقل کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔‘
پیشہ ور خطاط عربی رسم الخط  کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ آرٹسٹ اور ڈیزائنر بھی سنگ تراشی، دیواری آرٹ اور  فن پاروں میں عربی رسم الخط استعمال کر رہے ہیں۔
اسی طرح دستکار بھی عربی رسم الخط کے ذریعے اپنی مصنوعات کو مزین کرتے ہیں۔

شیئر: