Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025

کرکٹر رومان رئیس کی بیٹی چھت سے گر کر زخمی ہوگئیں

فائل فوٹو: ٹوئٹر
پاکستانی فاسٹ بولر رومان رئیس کی دو سالہ بیٹی اپنے گھر کے فرسٹ فلور سے گر کر زخمی ہوگئی ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر کی بیٹی کراچی کے میمن ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں اور ان کے سر اور ناک کی ہڈی پر چوٹ آئی ہے۔
پاکستان میں کھیلوں پر رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کا کہنا ہے کہ رومان رئیس نے اپنے پرستاروں سے اپنی بیٹی کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرنے کی گزارش کی ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دو سالہ بچی کو دو روز تک ہسپتال ہی میں رکھا جائے گا تاکہ ان کی دیکھ بھال کی جاسکے۔

شیئر: