سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری
پیر 7 مارچ 2022 20:43
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا رجحان کئی روز سے برقرار ہے (فائل فوٹو: پکسابے)
سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔
پیر کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 24 قیراط سونے کی نئی قیمت 130000 روپے رہی۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی دس گرام قیمت میں 515 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 111454 روپے رہی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 17 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 1991 ڈالر رہی۔
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بغیر کسی تبدیلی کے سابقہ سطح پر برقرار رہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 1480 روپے اور دس گرام قیمت 1268.86 روپے رہی۔