Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مارنس لابوشین، آسٹریلوی کھلاڑی کے مشکل نام کی درست ادائیگی کیسے؟

لابو شین ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ (تصویر: پی سی بی/ٹوئٹر)
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان آسٹریلوی بیٹسمین پاکستان کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ ہیں اور پاکستانی کرکٹ شائقین اس حوالے سے ایک انوکھا سوال کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
اتوار کو ایک خاتون نے راولپنڈی سٹیڈیم میں اپنا سوال ایک پوسٹر کے ذریعے مارنس لابوشین تک پہنچانے کی کوشش کی۔

پوسٹر پر مانس لابوشین کو مخاطب کرکے انہوں نے پوچھا کہ ان کے نام کی درست ادائیگی کا طریقہ کیا ہے؟
اس حوالے سے دو سال قبل خود لابوشین اپنے نام کی درست تلفظ کے ساتھ ادائیگی کا طریقہ بتاچکے ہیں۔

 

اگر آپ کو بھی جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے مارنس لابوشین کا نام اپنی زبان سے ادا کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے تو یہ جان کر آپ کو اطمینان ہوگا کہ آسٹریلوی ٹیم میں ان کے ساتھ کھیلنے والے کھلاڑی بھی اکثر انہیں غلط نام سے پکارتے ہیں۔

شیئر: