Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

بدھ کو گرد و غبار کا بڑا طوفان متوقع، وسیع رقبہ متاثر ہوگا

’طوفان خشک ہوگا اور اپنے ساتھ ریت کی بڑی مقدار اٹھا لے آئے گا‘ ( فوٹو: طقس العرب)
سعودی عرب میں بدھ کو گرد وغبار کا طوفان ہوگا جس سے ملک کا وسیع رقبہ متاثر ہوسکتا ہے۔
طقس العرب کے مطابق موسمی نقشوں کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ گرد و غبار کا طوفان  شدید ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں بارش کی شرح کم ہونے پر طوفان خشک ہوگا اور اپنے ساتھ ریت کی بڑی مقدار اٹھا لے آئے گا۔
دوسری طرف سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’ملک کے بعض علاقے آج اتوار کو بھی گرد وغبار کے طوفان سے متاثر ہوگا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ریاض ،مشرقی ریجن، عسیر، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بعض علاقوں میں دھول ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’تبوک ریجن کی متعدد کمشنریوں میں گرد و غبار کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی متاثر ہے‘۔

شیئر: