Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں زیارت کے لیے اجازت نامے کی شرط ختم

وزارت کے مطابق ’عمرہ اور روضہ میں پیشگی اجازت نامہ زائرین کو منظم کرنے کے لیے ہے‘ (فوٹو: ایس پی اے)
مسجد الحرام میں نماز اور مسجد نبوی میں زیارت کے لیے اجازت نامے کی شرط منسوخ کر دی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی اور مسجد نبوی میں سلام پیش کرنے کے لیے توکلنا پر اکتفا کیا جائے گا۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’عمرہ کی ادائیگی اور مسجد نبوی میں روضہ میں نماز کے لیےتوکلنا اور اعتمرنا کے ذریعے پیشگی اجازت نامے کی شرط برقرار ہے۔‘
وزارت نے بتایا ہے کہ ’عمرہ اور روضہ میں پیشگی اجازت نامہ زائرین کو منظم کرنے اور بھیڑ سے بچنے کے لیے ہے۔‘
واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے کورونا کے انسداد کے لیے سخت احتیاطی تدابیر میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔

شیئر: