تقریبا سبھی یہ بات مانتے ہیں کہ محبت کا جذبہ انسانوں کے لیے ہی خاص نہیں بلکہ دیگر مخلوقات بھی اس سے خوب واقف ہیں۔
انڈیا میں ایک بیمار گھوڑی کو لے جانے والی ایمبولینس کے پیچھے آٹھ کلومیٹر تک بھاگتے ایک گھوڑے کی وڈیو سامنے آئی تو دیکھنے والے اس سے متاثر ہوئے بغیر رہ نہ سکے۔
مزید پڑھیں
انڈین ٹیلی ویژن این ڈی ٹی وی کے مطابق ’ایمبولینس میں گھوڑے کی بیمار بہن کو لے جایا جا رہا تھا۔‘
ایمبولینس کے پیچھے کئی کلومیٹر تک گھوڑے کے بھاگنے کا واقعہ اودے پور میں پیش آیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گھوڑے کو پیچھے آتا دیکھ کر ایمبولینس ڈرائیور نے رفتار آہستہ رکھی تاکہ وہ ساتھ ساتھ پہنچ سکے۔
#NDTVBeeps | Horse Follows Ambulance Carrying His Sick Sister pic.twitter.com/ukDjHIZBkK
— NDTV (@ndtv) March 3, 2022
ویڈیو دیکھنے والوں نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے جہاں گھوڑے کی جفاکشی کی تعریف کی وہیں ’جنگ پسند کرنے والے عالمی رہنماؤں‘ کو ان مناظر سے سبق لینے کی تلقین کی۔












