کورونا کے 563 مریضوں کی تصدیق، تین ہلاک
’839 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 554 کی حالت نازک ہے‘ (فوٹو: الشرق الاوسط)
وزارت صحت نے آج منگل کو کورونا کے 563 کیسز کی تصدیق کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین مریض ہلاک ہوئے ہیں‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’839 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 554 کی حالت نازک ہے‘۔
واضح رہے کہ کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 745590 ہوگئی ہے، شفایابی حاصل کرنے والے 724388 ہیں جبکہ 9001 ہلاک شدگان ہیں۔