وادی حلی ڈیم کا پانی 45 دنوں کے لیے چھوڑا جائے گا
’وادی حلی ڈیم سے 15 ملین میٹر مکعب پانی چھوڑا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت ماحولیات، پانی و زراعت نے کہا ہے کہ قنفذہ میں وادی حلی ڈیم کے دروازے 45 دنوں کے لیے کھول دیے جائیں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈیم سے 15 ملین میٹر مکعب پانی چھوڑا جائے گا۔
مکہ مکرمہ ریجن میں وزارت کے دفتر کے سربراہ انجینئر سعید بن جار اللہ الغامدی نے کہا ہے کہ ’ڈیم کے دروازے مزارعین کی سہولت اور کنوؤں میں پانی کی سطح کو بلند کرنے کے لیے چھوڑا جا رہا ہے۔‘
انہوں نے رہائشیوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ڈیم کے دروازے کھولنے کے دوران وادی سے دور رہیں۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’ڈیم میں 254 ملین میٹر مکعب پانی کا ذخیرہ ہے ۔اس کی سطح 57 میٹر اونچی ہے جبکہ اس کی لمبائی 384 میٹر ہے۔‘