جدہ میں فارمولا 1 کی تیاریاں، 25 مارچ کو آغاز ہوگا
اس سے قبل بھی جدہ میں فارمولا 1 ریس ہوچکا ہے جس میں دنیا کے معروف رائیڈر شرکت کر چکے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ میں فارمولا 1 ریس کی تیاریاں عروج پر ہیں جہاں 25 مارچ سے 27 مارچ کے درمیان دنیا کے بہترین رائیڈر اپنے فن کا جوہر دکھائیں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ کے کورنیش پر تیار کئے گئے ٹریک پر کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جدہ میں فارمولا 1 ریس ہوچکا ہے جس میں دنیا کے معروف رائیڈر شرکت کر چکے ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اس مرتبہ ریس کا آغاز مقامی وقت کے مطابق 8 بجے رات کو کیا گیا ہے تاکہ ٹی وی سکرینوں پر دنیا بھر سے شائقین کو مقابلہ دیکھنے کاموقع مل سکے‘۔
’کورنیش پر ٹریک کے قریب خوبصورت رنگوں سے شائقین کا استقبال کیا جائے گا اور اس ضمن میں متعدد سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیں گی‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ریس دیکھنے کے لیے آنے والوں کی دلچسپی کے لیے ہر عمر کے افراد کے لیے مختلف سرگرمیاں رکھی گئی ہیں‘۔
’علاوہ ازیں مقامی اور عالمی برانڈ کے حامل مختلف ریستورانوں کو خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں‘۔