Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

’زائرین کو رمضان کے دوران بہترین سہولتیں فراہم کریں گے‘

ٹاکٹر السدیس نے آئندہ رمضان کی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے( فوٹو ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدا لرحمن السدیس نے کہا ہے کہ’ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے زائرین کو رمضان کے دوران بہترین سہولتیں فراہم کریں گے‘۔
سبق ویب کے مطابق ڈاکٹرعبدا لرحمن السدیس نے پیر کو مسجد الحرام کی انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کی اور انہیں آئندہ رمضان کی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے انتظامیہ کے عہدیداروں سے کہا کہ ’ہماری قیادت چاہتی ہے کہ حرمین شریفین اور ان کے زائرین کو ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے‘۔ 

مصنوعی ذہانت سے جنتا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے اٹھایا جائے(فوٹو ٹوئٹر)

ڈاکٹر السدیس نے مزید کہا کہ ’زائرین کی صحت وسلامتی کےلیے تمام اہلکار کورونا ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’مصنوعی ذہانت سے جنتا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے اٹھایا جائے۔ رمضان میں زائرین کو عبادت کے حوالے سے پرسکون ماحول فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھو ڑی جائے‘۔

شیئر: