دنیا کے مسلمان رمضان المبارک کہاں گزارنا پسند کرتے ہیں؟
’دنیا کے بیشتر مسلمان رمضان المبارک مکہ مکرمہ میں گزارنا پسند کرتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سیاحت کے ایک عالمی ادارے نے کہا ہے کہ دنیا کے بیشتر مسلمان رمضان المبارک مکہ مکرمہ میں گزارنا پسند کرتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹریول اینڈ ٹور ادارے نے دنیا بھر میں مسلمانوں سے سروے کر کے معلوم کیا ہے کہ وہ رمضان المبارک کہاں گزارنا پسند کرتے ہیں۔
ادارے کا کہنا ہے کہ ’سروے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی بیشتر تعداد نے مکہ مکرمہ کو اولین ترجیح دی ہے‘۔
ادارے نے بتایا ہے کہ ’دوسرے نمبر سروے میں شامل افراد نے دبئی کو پسندیدہ شہر قرار دیا ہے جہاں وہ رمضان المبارک گزارنا پسند کرتے ہیں۔‘
’ترکی میں استنبول شہر کو پسند کیا گیا جبکہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے اسلام آباد کو پسندیدہ شہر قرار دیا ہے۔‘