Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز میں عرب ڈیزائنر کے ملبوسات مقبول

امریکی اداکارہ جنینا گیوانکر کا لباس لبنانی ڈیزائنر جورج شقرا کا تھا۔ (فوٹو: گیٹی ایمجز)
فلم اور ٹی وی کے اداکاروں کو دیے جانے والے سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز کا انعقاد کیلیفورنیا کے شہر سانتا مونیکا میں ہوا جس میں ہالی وڈ کی اداکارئیں خوبصورت اور دلکش ملبوسات میں نظر آئیں۔
عرب نیوز کے مطابق 28 ویں سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز (ساگ) میں شرکت کرنے والی کئی اداکاراؤں نے عرب ڈیزائنرز کے ملبوسات زیب تن کیے تھے۔
امریکی ٹیلی ویژن ڈرامہ ’دی نینی‘ کی اداکارہ فران دریچر نے سیاہ رنگ کا گاؤن پہنا تھا۔ یہ گاؤن لبنانی ڈیزائنر ریم ایکرا نے ڈیزائن کیا۔ اس پر سلور کڑھائی ہوئی تھی۔
’یلو سٹون‘ کی اداکارہ پائپر پیرابو نے اپنے کریم کلر کے گاؤن میں فوٹوگرافر کی توجہ حاصل کی۔ ان کا گاؤن کویتی ڈیزائنر بازا الضمان نے تیار کیا تھا۔
فیشن کی دنیا میں لبنان کے ڈیزائنرز مشہور ہیں۔ اکثر تقریبات میں اداکارائیں لبنان کے ڈیزائنرز کے گاؤنز پہنتی ہیں۔

اداکارہ فران دریچر کا گاؤن لبنانی ڈیزائنر ریم ایکرا نے ڈیزائن کیا تھا۔ (فوٹو: گیٹی امیجز)

امریکی اداکارہ جنینا گیوانکر کا لباس لبنانی ڈیزائنر جورج شقرا کا تھا۔
اس تقریب میں اداکارہ ایلزبتھ میکلافلن نے لبنان ڈیزائنر رینی زیخم کا لباس زیب تن کیا تھا۔

اداکارہ پائپر پیرابو نے اپنے کریم کلر کے گاؤن میں فوٹوگرافر کی توجہ حاصل کی۔ (فوٹو: اے ایف پی)

28 ویں سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز کا بہترین فلم کا ایوارڈ ’سی او ڈے اے‘ کو ملا۔ اس فلم کی کہانی قوت سماعت سے محروم ایک خاندان کے گرد گھومتی ہے۔
اس کے علاوہ ’سکوئڈ گیم‘ کے اداکاروں کو بھی ایوارڈز دیے گئے۔

شیئر: