Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

لکڑی اور برادے کو اصلی بخور کے طور پر فروخت کرنے والے گرفتار

ریاض میونسپلٹی نے لکڑی اور برادے سے جعلی بخور بنانے والے غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدگان لکڑی کے برادے میں خوشبودار تیل ملا کر اسے اصلی بخور کے طور فروخت کیا کرتے تھے۔
میونسپلٹی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں کارروائی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد نے ایک گھر کی چھت کو جعلسازی کا کار خانہ بنارکھا تھا۔‘
’مذکورہ افراد نے غیر معیاری اور مضر صحت اشیا کا استعمال کرتے ہوئے لکڑی کو اصلی عود بنانے میں استعمال کرتے تھے۔‘
’مذکورہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مکان مالک کو ضابطے کی کارروائی کے لیے طلب کیا گیا ہے۔‘

شیئر: