Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 04 جولائی ، 2025 | Friday , July   04, 2025
جمعہ ، 04 جولائی ، 2025 | Friday , July   04, 2025
تازہ ترین

لاہور یا ملتان: کون بنے گا پی ایس ایل چیمپیئن؟ کمنٹیٹرز کی رائے

پی ایس ایل کا فائنل آج لاہور میں کھیلا جائے گا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا فائنل آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا اور دونوں ٹیموں کے فینز اپنی پسندیدہ ٹیم کو جیتتے ہوئے دیکھا چاہتے ہیں۔
لیکن پی ایس ایل کے ہر میچ میں کمنٹری باکس میں بیٹھے کمنٹیٹرز کس ٹیم کو آج لاہور میں جیتتا ہوا دیکھ رہے ہیں؟ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ وقار یونس کو لگتا ہے کہ ملتان سلطانز ایک بار پھر میگا ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام  کریں گے۔
وقار یونس کا کہنا ہے کہ ’اگر میں نمبر کو دیکھوں تو کہوں گا کہ ملتان سلطانز جیت جائیں گے، وہ متاثرکن نظر آرہے ہیں۔‘
جبکہ پاکستانی کمنٹیٹر بازید خان کا کہنا ہے کہ وہ اتوار کی رات کو لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کا نیا چیمپیئن بنتا دیکھ رہے ہیں۔
بازید خان کا کہنا ہے کہ ’میرے خیال میں لاہور قلندرز، کیونکہ میچ لاہور میں ہے اور وہاں کا کراؤڈ ان کے لیے بارہواں کھلاڑی ہوگا۔‘
پی ایس ایل میں میزبانی کے فرائض انجام دینے والی آسٹریلوی ماڈل ایرن ہالینڈ بھی چاہتی ہیں کہ شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم اس بار فائنل جیت کر ٹرافی اپنے نام کرے۔
آسٹریلوی میزبان کا کہنا ہے کہ ’میں کہوں گی لاہور جیتے گا اور مجھے امید ہے کہ وہ جیت جائیں گے۔‘
ایک اور خاتون کمنٹیٹر زینب عباس بھی آج کا میچ جیتنے کے لیے لاہور کو فیورٹ قرار دے رہی ہیں۔
’لاہور نے صحیح وقت پر رفتار پکڑلی ہے میرا خیال ہے فائنل میں انہیں اس سے مدد ملے گی اور مجھے لگتا ہے کہ وہ جیتیں گے۔‘

شیئر: