Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

تیز رفتاری سے آئل ٹینکر چلانے والا ڈرائیور گرفتار

’ٹینکر ڈرائیور گرفتار کے وقت طبعی حالت میں نہیں تھا‘ ( فوٹو: سبق)
ینبع ٹریفک پولیس نے تیز رفتاری سے آئل ٹینکر چلانے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹینکر ڈرائیور گرفتار کے وقت طبعی حالت میں نہیں تھا۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مذکورہ ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے ٹینکر چلا کر اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے کا باعث بن رہا ہے‘۔
’ڈرائیور کے بارے میں اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس کو خبر کردی گئی جس نے ریکارڈ وقت میں اسے گرفتار کرلیا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اسے سزا دی جائے گی جبکہ غیر طبعی حالت میں ٹینکر چلانے کے الزام میں اسے متعلقہ محکمے کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: