کورونا سے صحتیابی کے تناسب میں اضافہ ہوا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 664 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ کورونا سے 2 ہلاکتوں کی تصدیق ہونے کے بعد اس مہلک وائرس سے اب تک مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 993 ہو گئی ہے۔
کورونا سے ایک ہی دن میں 1 ہزار 409 افراد صحتیاب ہوئے جس کے ساتھ ہی اب تک اس وائرس سےمجموعی طورپرشفایاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 20 ہزار 388 تک پہنچ گئی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے مریضوں میں سے 637 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیاہے۔
دریں اثنا وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے تمام ریجنز میں اب تک 6 کروڑ7 لاکھ 27 ہزار 561 ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔
لگائی جانے والی ویکسین کی خوراکوں میں پہلی دوسری اور بوسٹرڈوز شامل ہیں۔
خیال رہے وزارت صحت کی جانب سے مملکت میں سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے کورونا سے بچاو کےلیے مفت ویکسین لگائی جاتی ہے۔
ویکسین لگوانے کےلیے توکلنا یا صحتی ایپ پراپائنٹمنٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔ وقت مقررہ پرویکسینیشن سینٹرپہنچ کرکورونا سے بچاو کےلیے ویکسین لگوائی جاتی ہے۔
مملکت میں 6 کروڑسے زائد ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
واضح رہے مملکت میں کورونا سے بچاو کےلیے بوسٹرڈوزلگانے کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں وہ افراد جنہیں ویکسین کی دوسری خوراک لگائے 8 ماہ کا عرصہ گزرچکا ہے ان کےلیے لازمی ہے کہ وہ بوسٹرڈوز لگوائیں بصورت دیگر ’توکلنا ‘ایپ پرانکا امیون اسٹیٹس ختم ہوجائے گا جس کی وجہ سے وہ کسی سرکاری یا نجی ادارے کے علاوہ مارکیٹوں میں بھی داخل نہیں ہوسکتے