Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی قیادت کی طرف سے امیر کویت کو تہنیتی پیغام

’سعودی قیادت نے امیر کویت کو قوم دن پر مبارکباد پیش کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے قومی دن کی مناسبت سے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے امیر کویت اور عوام کو قومی دن پر مبارکباد پیش کی ہے۔
شاہ سلمان نے اپنے مکتوب میں سعودی عرب اور کویت کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کے  ہم سب حریص ہیں۔
دوسری طرف ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد کو تہنیتی پیغام روانہ کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔
ولی عہد نے امیر کویت، کویتی حکومت اور عوام کے لیے مزید ترقی اور کامرانی کی امید کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: