Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

جازان ایئر پورٹ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ، غیر ملکیوں سمیت 16 افراد زخمی

ڈرون صنعا کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے بھیجا گیا تھا( فوٹو عرب نیوز)
عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ ’ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے جازان کے کنگ عبداللہ ایئرپورٹ جازان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ ڈرون کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا گیا‘۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ ’تباہ ہونے والے ڈرون کا ملبہ ایئرپورٹ کے احاطے میں پھیل گیا‘۔
ترجمان نے کہا کہ’ ڈرون حملے میں ایئرپورٹ پرموجود مختلف ممالک کے 16 افراد زخمی ہوئے ہیں‘۔
 حوثیوں کے ڈرون کے ملبے سے زخمی ہونے والے تین مسافر شہریوں کی حالت نازک ہے۔
قبل ازیں عرب اتحاد برائے یمن نےکہا تھا کہ سعودی عرب کے جازان ریجن میں حوثیوں نے ڈرون حملہ کیا ہے۔
 عرب اتحاد کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بارودی مواد سے لدا ایک ڈروان جنوبی علاے جازان کے معبوج قریہ میں گرا تاہم اس سے جانی نقصان نہیں ہوا۔
ترجمان کے مطابق ’ ڈرون صنعا کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سےعام شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجا گیا تھا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’خطرے کے جواب میں حوثیوں کے حملے کرنے کی صلاحیتیں بے اثر کرنے کے لیے فوجی آپریشن  کیا جائے گا‘۔
علاوہ ازیں عرب اتحاد برائے یمن نے چوبیس گھنٹے کے دوران حجہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 45 ٹارگٹڈ آپریشن کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے پیر کو بیان میں کہا کہ’ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 21 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ حوثیوں کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں‘۔

شیئر: