Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

عرب اتحاد کے صنعا اور مارب میں حوثیوں کے اہداف پر حملے

چوبیس گھنٹے کے دوران مارب اور حجہ میں پر 18 ٹارگٹڈ آپریشن کیے گئے( فائل فوٹو ایس پی اے)
عرب اتحاد برائے یمن نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مارب اور حجہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 18 ٹارگٹڈ آپریشن کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے جمعے کو بیان میں کہا کہ’ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 13 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ حوثیوں کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں‘۔
الاخباریہ کے مطابق عرب اتحاد نے جمعے کو صنعا میں حوثیوں کے اہداف پر فضائی حملے کیے ہیں۔
صنعا کے مغرب میں ایک ٹھکانے کو تباہ کیا گیا جہاں ڈرون کنٹرول کرنے کے لیے آپریشنز روم قائم تھا۔
عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ’ فضائی حملے حوثیوں کی جانب سے لاحق خطرات کے جواب اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ضروری تھے‘۔
 

شیئر: