سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟
جمعہ 18 فروری 2022 15:46
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
دو روز میں سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 126450 روپے رہی۔
گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
24 قیراط سونے کی دس گرام قیمت میں 85 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 108410 روپے رہی۔
جمعہ کو انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران پانچ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 1891 ڈالر رہی۔
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے جب کہ دس گرام قیمت 1251.71 روپے رہی۔