عسیر میں یمنی گرفتار، ممنوعہ ادویہ کی بڑی مقدار ضبط
جمعرات 17 فروری 2022 11:44
’مذکورہ شخص کے قبضے سے 13547 گولیاں ضبط کی گئی ہیں‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
عسیر ریجن پولیس نے ایک یمنی کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے ممنوعہ ادویہ برآمد ہوئی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گرفتار شدہ شخص اپنی گاڑی کے خفیہ خانوں میں ادویہ چھپا کر لے جارہا تھا‘۔
عسیر ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص کے قبضے سے 13547 گولیاں ضبط کی گئی ہیں‘۔
’یہ ممنوعہ گولیاں انتہائی ناگزیر حالات میں طبی نگرانی اور متعلقہ ادارے کی اجازت سے مریضوں کی دی جاتی ہیں‘۔