ہفتے سے پیر تک متعدد علاقوں میں بارش کا امکان
جمعرات 17 فروری 2022 9:40
’آئندہ ہفتے سے بعض علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے‘ ( فوٹو: طقس العرب)
ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے کہا ہے کہ ہفتے سے پیر تک سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’گزشتہ عرصے کے دوران موسم میں استحکام رہا ہے تاہم آئندہ ہفتے سے بعض علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’طائف، الہدا اور الشفا میں رات کے وقت سے لے کر صبح 8 بجے تک دھند رہے گی‘۔
’یہی کیفیت الباحہ اور عسیر میں بھی ہوگی جہاں دھند کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’آج جمعرات کو سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہوگا‘۔
’بعض بالائی علاقوں میں دھند رہے گی جبکہ مجموعی طور پر موسم خوشگوار ہوگا‘۔