Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال و دیگر کرنسیوں کی قدر

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ (تصویر: ایس بی پی)
پاکستان میں بدھ کے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
اس وقت انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 175.67 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال 46.81، اماراتی درہم 47.82، عمانی ریال 456.32، برطانوی پاؤنڈ 238.13، کویتی دینار 580.62 اور بحرینی دینار کی قدر 465.96 روپے رہی۔
دوسری جانب بدھ کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 176.5 روپے اور قیمت فروخت 177.9 روپے رہی۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت خرید 46.55 اور قیمت فروخت 47، اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.5 اور قیمت فروخت 49.1، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 238.5 اور قیمت فروخت 241 جب کہ یورو کی قیمت خرید 198.5 اور قیمت فروخت 200.5 روپے رہی۔

شیئر: