Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 28 جون ، 2025 | Saturday , June   28, 2025
ہفتہ ، 28 جون ، 2025 | Saturday , June   28, 2025

پاکستان میں آج سونے کی قیمت کیا ہے؟

گذشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ (تصویر: اے ایف پی)
پاکستان کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 125700 روپے رہی۔
واضح رہے گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
24 قیراط سونے کی دس گرام قیمت میں 601 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 107767 روپے رہی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران پانچ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 1851 ڈالر رہی۔
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے جب کہ دس گرام قیمت 1251.71 روپے رہی۔

شیئر: