Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 28 جون ، 2025 | Saturday , June   28, 2025
ہفتہ ، 28 جون ، 2025 | Saturday , June   28, 2025

سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت کیا رہی؟

حالیہ کمی سے قبل سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا تھا (فائل فوٹو: پکسابے)
پاکستان کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 126400 روپے رہی۔
24 قیراط سونے کی دس گرام قیمت میں 42 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 108400 روپے رہی۔
نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران چار ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 1856 ڈالر رہی۔
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے جب کہ دس گرام قیمت 1251.71 روپے رہی۔

شیئر: