Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کاروباری ہفتے کے آخری دن ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 16 پیسے کم ہو کر 174.71 روپے ہو گئی ہے. (تصویر: ایس بی پی)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 16 پیسے کم ہو کر 174.71 روپے ہو گئی ہے۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال 46.56، اماراتی درہم 47.56، عمانی ریال 453.81، برطانوی پاؤنڈ 236.95، کویتی دینار 577.69 اور بحرینی دینار کی قدر 463.44 روپے رہی۔
دوسری جانب جمعہ کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 176 روپے اور قیمت فروخت 177.4 روپے رہی۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت خرید 46.55 اور قیمت فروخت 47.1، اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.75 اور قیمت فروخت 49.35، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 238.1 اور قیمت فروخت 240.6 جب کہ یورو کی قیمت خرید 199.6 اور قیمت فروخت 201.6 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں