Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

بدھ 9 فروری کو پاکستان میں ڈالر کی قیمت کیا رہی؟

گذشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ (تصویر: اے ایف پی)
 پاکستان میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں لگاتار دوسرے دن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 39 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 174.50 روپے سے بڑھ کر 174.89 روپے ہوگئی ہے۔
واضح رہے گذشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں تین پیسے کا معمولی اضافی ریکارڈ کیا گیا تھا۔
دوسری جانب بدھ کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 174.9 اور قیمت فروخت 176.4، سعودی ریال کی قیمت خرید 46.35 اور قیمت فروخت 47، اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.6 اور قیمت فروخت 49.2 جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 237 اور قیمت فروخت 249.5 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں