پاکستان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے ساحلی شہر کراچی سمیت صوبہ سندھ کے دیگر شہروں اور اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ کے بیشتر حصوں میں اگلئ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود رہے گا۔
تاہم کراچی، جامشورو، ٹھٹہ، سجاول، دادو، جیکب آباد، شکارپورم سکھر اور گھوٹکی میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوگی۔
مزید پڑھیں
-
پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کو مسلسل پانچویں میچ میں شکستNode ID: 642246
منگل کے روز بھی کراچی میں موسلادھار بارش ہوتی رہی اور سوشل میڈیا صارفین شہر سے ویڈیوز ٹوئٹر اور فیس بک پر شیئر کرتے رہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث شہر میں سردی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
Heavy rain started in karachi. Yehhh sardi once again#KarachiWeather #KarachiRain pic.twitter.com/CPyRM6Jvtd
— MahAr (@MahAr092) February 8, 2022
جہاں سے لوگ بارش کو انجوائے کرتے رہے وہیں ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر کراچی کے شہری سڑکوں پر پانی جمع ہوجانے کی شکایات کرتے ہوئے دکھائی دیے۔
#Karachi today #Rain #karachiweather pic.twitter.com/lbRzN8oVbG
— Irfan Karwan (@irfankarwan786) February 8, 2022