Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

عسیر میں 20 کلو گرام حشیش سمگل کرنے کی کوشش، شہری گرفتار 

سیکیورٹی گشتی دستے نے شک کی بنیاد پر روکا اور تلاشی لی( فوٹو ایس پی اے) 
سعودی وزارت داخلہ کے ماتحت ابلاغی ادارے کے ڈائریکٹر کرنل احمد الطویان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی دستوں نے 20 کلو گرام حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کرنل احمد الطویان نے بتایا کہ ’سعودی شہری عسیر ریجن میں حشیش سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ سیکیورٹی گشتی دستے نے شک کی بنیاد پر روکا اور اس کی تلاشی لی‘۔ 
 مقامی شہری کے قبضے سے 20 کلو گرام حشیش برآمد ہوئی جسے ضبط کرلیا گیا۔ اسے قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے  حوالے کیا گیا ہے۔

شیئر: