Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ٹی 20 ورلڈ کپ کے پاکستان اور انڈیا میچ کی 60 ہزار سے زائد ٹکٹیں فروخت

پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ 23 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔ فوٹو اے ایف پی
پاکستان اور انڈیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اکتوبر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کے ساٹھ ہزار سے زائد ٹکٹ پہلے سے فروخت ہو گئے ہیں۔
خیال رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچز رواں سال اکتوبر سے نومبر کے درمیان آسٹریلیا میں کھیلے جائیں گے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ حریف انڈیا اور پاکستان کے درمیان میچ کے موقع پر میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں آتش بازی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
سڈنی مارننگ ہیرلڈ نیوز پیپر کے مطابق 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کے ساٹھ ہزار سے زائد ٹکٹ پہلے سے ہی فروخت ہو گئے ہیں۔
اخبار کے مطابق پاکستان کے مقامی وقت پیر کی شام چھ بجے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوئی اور چند ہی گھنٹوں میں ختم بھی ہو گئے۔
دنیا کے بڑے سٹیڈیمز میں شمار ہونے والے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں انڈیا اور پاکستان کی ٹیمیں دو مرتبہ مدمقابل ہوں گی۔ اس گراؤنڈ میں ایک لاکھ سے زائد شائقین کی گنجائش ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچز میں انڈیا اور پاکستان کی ٹیمیں چھ مرتبہ مقابل آئی ہیں جن میں پانچ میچز انڈیا نے جیتے۔

شیئر: