Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

نئے کاروباری ہفتے میں بھی پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا رجحان برقرار

نئے کاروباری ہفتے میں بھی پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا رجحان برقرار رہے۔
پیر کے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اگرچہ ایک پیسے کی ہی بہتری ہوئی لیکن گزشتہ ہفتے سے جاری بہتری کے رجحان کا تسلسل تھا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر 174.47 روپے رہی جو جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز 174.48 تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 46.50، اماراتی درہم 47.49، برطانوی پاؤنڈ 236.24، کویتی دینار 577.21، عمانی ریال 453.18 اور بحرینی دینار کی قدر 462.84 روپے رہی۔
پیر کے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 175.2 اور قیمت فروخت 176.6، سعودی ریال کی قیمت خرید 46.2 اور قیمت فروخت 46.7، اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.5 اور قیمت فروخت 49.1 روپے رہی۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 237.5 اور قیمت فروخت 240 روپے جب کہ یورو کی قیمت خرید 199 اور قیمت فروخت 201 روپے رہی۔

شیئر: