اپنی گھومتی ہوئی گیندوں سے بلے بازوں کو پریشان کرنے والے افغان کرکٹر راشد خان پاکستان سپر لیگ میں اپنے شاٹس کے لیے نام ڈھونڈنے کے خواہشمند ہیں۔
گذشتہ چند روز کے دوران دو مرتبہ اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے صارفین سے پوچھا کہ ’اسے کیا نام دیں۔‘
Abi isko kya Name Dai
Seriously need batting coach @lahoreqalandars @thePSLt20 pic.twitter.com/lzq99a5SC8
— Rashid Khan (@rashidkhan_19) February 4, 2022
راشد خان کی ٹویٹ پر تبصرہ کرنے والوں نے جہاں پی ایس ایل میں ان کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کیا وہیں بلے باز کو منفرد شاٹس کھیلنے پر خوب سراہا بھی۔
پاکستانی کرکٹر انور علی خان نے انہیں ’ملنگی‘ نام رکھنے کی تجویز دی تو کچھ دیگر کا کہنا تھا کہ ’راشد خان نے بال مس نہ کرنے کی قسم کھا رکھی ہے۔‘

کلیم خان نے انہیں مشورہ دیا کہ سابق پاکستانی کرکٹر یونس خان کو بیٹنگ کوچ بنا لیں۔
صائمہ خان نے راشد خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’آپ جو بھی کر رہے ہیں وہ کام کر رہا ہے۔‘









