Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025
تازہ ترین

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید گرگئی

رواں کاروباری ہفتے میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی مجموعی قدر 2.27 روپے کم ہوئی ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی کمی کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی جاری رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 1.04 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
گذشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 175.52 روپے تھی جو 1.04 روپے کی کمی کے بعد 174.48 روپے پر آپہنچی ہے۔
واضح رہے رواں کاروباری ہفتے میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 2.27 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں 4 فروری کو سعودی ریال کی قدر 46.50، اماراتی درہم 47.50، برطانوی پاؤنڈ 237.05، بحرینی دینار 462.82، عمانی ریال 453.20، کویتی دینار 577.17 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں