Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

شہزادہ فیصل بن خالد بن فہد بن ناصر بن عبدالعزیز کا انتقال

نماز جنازہ میں نائب گورنر ریاض بھی شریک ہوئے۔ (فوٹو ایس پی اے)
ایوان شاہی نے کہا ہے  کہ شہزادہ فیصل بن خالد بن فہد بن ناصر بن عبدالعزیز کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد ریاض میں ادا کی گئی۔
ایس پی اے کے مطابق نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمن، مملکت کے مفتی اعلی شیخ عبدالعزیز آل الشیخ، شہزادہ ترکی الفیصل،  شہزادہ فیصل کے والد شہزادہ خالد بن فہد بن ناصر، متوفی کے برادر شہزادہ فہد بن خالد، شاہی خاندان کے دیگر افراد، اعلی عہدیدار اور عوام کے جم غفیر نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
شہزادہ فیصل عمر کے تیسرے عشرے میں تھے۔ انہوں نے متعدد ریاستی عہدوں پر کام کیا۔ عالمی یونیورسٹی سے سند یافتہ تھے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 
 

شیئر: