Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

سونے کی فی دس گرام قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پیر کے روز پاکستان کی گولڈ مارکیٹ کے ڈیٹا کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 126350 روپے رہی۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونےکی قدر میں بھی 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 108325 روپے رہی۔
دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں دو ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں حالیہ اضافے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1838 ڈالر رہی۔
پاکستان میں 24 قیراط چاندہ کی فی تولہ قیمت بغیر کسی اضافے کے 1470 روپے جب کہ دس گرام چاندی کی قیمت بھی سابقہ سطح 1260.28 روپے پر برقرار رہی۔

شیئر: